مجلس ۳۰ اگست ۲۰۱۴
حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم کی مجلس میں
حضرت شیخ دامت برکاتہم
حضرت شیخ دامت برکاتہم
Download
خلاصۂ مجلس: ۔ حضرت والا میردامت برکاتہم کی تشریف آوری میں تاخیرتھی ، شروع میں جناب کمال الدین صدیقی صاحب دامت برکاتہم (خلیفہ حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ )نے حضرت مرشدی و مولائی محبی و محبوبی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم کے فارسی اشعار پیش فرمائے جو حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی محبت میں حضرت میر صاحب دامت برکاتہم نے کہے ہیں اور بقول حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ امیر خسرو رحمۃ اللہ علیہ کے مقام سے کہے گئے، ان اشعارکے بعد حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم اور اشعار بھی سنانے شروع کئے ، اس دوران حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے اور سلام فرمایا ، نشست پر تشریف فرما ہوئے اشعار جاری رکھنے کو فرمایا اور ساتھ ساتھ اِن کی تشریح بھی فرمائی ۔اس کے بعد جناب فیروز میمن صاحب دامت برکاتہم کے توجہ دلانے پر تصویر کشی کے حوالے سے زبردست تنبیہ اور اعلان فرمایا۔اس کے بعد جناب ممتاز صاحب نے خزائن شریعت و طریقت سے ملفوظات پڑھنے شروع کئے۔ آخر تک یہی سلسلہ رہا۔