مجلس۱۹ نومبر ۲۰۱۴
اللہ کا دوست بننے کا ذریعہ صرف تقویٰ ہے
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں
حضرت والا دامت برکاتہم کے حکم پر جناب کمال الدین صدیقی صاحب دامت برکاتہم نے حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم کے اشعارسنائے، بعد ازیں مولانا عبد الرحمٰن صاحب نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے پُردرد اشعار اپنی پُرسوز آواز میں پیش کئے۔ تقریباً ۳۰ منٹ یہی سلسلہ رہا۔ کچھ ہی دیر میں حضرت والا مجلس میں رونق افروز ہوئے، سلام فرمایا، اور ’’ارشادات دردِ دل ‘‘سے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے ملفوظات پڑھ کر سنائے اور تسہیل میں قیمتی ارشادات فرمائے۔ آج کی مجلس کا دورانیہ تقریباً ایک گھنٹہ ۷ منٹ رہا۔