Download
مجلس۱۰ فروری ۲۰۱۵ء: اہل اللہ کےدرجاتِ قرب!
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں
مجلس کے آغاز میں جناب تائب صاحب دامت برکاتہم کےاپنے اشعارِ
عارفانہ پیش فرمائے۔اشعار کے بعد حضرت والا دامت برکاتہم نے بوجہ ضعف اپنے کمرۂ
مبارک میں حاضرینِ مجلس کو بلوالیا اور وہیں سے نیا وعظ، مواعظِ اختر نمبر ۴۱ بعنوان’’ غمِ راہِ
مولیٰ کی عظمت ‘‘ جناب کمال صاحب سے پڑھوایا، اور درمیان درمیان میں ملفوظات بھی
ارشاد فرمائے۔آج کی مجلس کا دورانیہ تقریباً ایک گھنٹہ رہا۔