حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم مجلس میں حضرت شیخ دامت برکا تہم
-( حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے اشعارلطف صحبت اہل اللہ ،نصیحت برائے عاشق مجاز،ساقی نامہ سنائے
Download
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں
مجلس کے آغاز میں جناب کمال الدین صدیقی صاحب دامت برکاتہم نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے اشعارِ عارفانہ پیش فرمائے، تقریباً ۲۰ منٹ بعد حضرت والا مرشد ی و مولائی سید عشرت جمیل میر صاحب دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے۔ سلام فرمایا ، حضرت کے حکم پر جناب ممتاز صاحب نے نیا وعظ ، مواعظِ اختر نمبر ۴۵ بعنوان’’ مقامِ دردِدل‘‘ پڑھ کر سنایا، الحمد للہ آج یہ وعظ مکمل ہوگیا۔ مجلس کے اختتام پر حضرت والا کے حکم پر ممتاز صاحب نے کتاب’’ آفتابِ نسبت مع اللہ ‘‘ کے ایک اہم ملفوظ بھی سنایا۔ مجلس کے بعد نیا وعظ تقسیم ہوا۔آج کی مجلس کا دورانیہ تقریباً ۵۲ منٹ رہا۔