حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم مجلس میں حضرت شیخ دامت برکا تہم
حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کےنعتیہ اشعار ،
یہ صبح مدینہ یہ شام مدینہ،مبارک تجھے اے ارض مدینہ،یا جبال الحرم یا جبال الحرم
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں
آج حضرت والا دامت برکاتہم بوجودہ Dialysisمجلس میں تشریف نہیں لائے تھےمجلس کے آغاز میں جناب کمال صاحب نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے نعتیہ اشعار پیش کیے، تقریباً ۲۵ منٹ تک یہی سلسلہ رہا۔ اشعار کے بعد جناب ممتاز صاحب نے حضرت والا دامت برکاتہم کے حکم پر آج ہی آنے والا نیا وعظ ، مواعظِ اختر نمبر ۵۰’’تلاشِ دیوانۂ حق‘‘ پڑھ کر حاضرینِ مجلس کو سنایا، آج اس کا پہلا حصہ پڑھ کر سنایا گیا۔آج کی مجلس کا دورانیہ تقریباً ۴۸ منٹ رہا۔ مجلس کے بعد نیا وعظ تقسیم بھی کیا گیا۔