حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم مجلس میں حضرت شیخ دامت برکا تہم17.3.15
حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار سنائے،
بے پردہ حسینوں سے ہؤا تنگ زمانہ،یا رب کرم سے اپنے تو دونوں جہان دے،انسانیت کا اپنے وہ پرچم جلا
گئے،تلا ش دیوانہ حق،ہائے پہچو ں گا کب مدینہ میں
مجلس۱۷مارچ ۲۰۱۵ء:اللہ تعالیٰ پر فداکاری سے حیاتِ جاوداں ملتی ہے!
|
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں
مجلس کے آغاز میں جناب کمال صاحب نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے اشعارِ عارفانہ پیش کئے، تقریباً ۳۵ منٹ یہی سلسلہ رہا۔ اشعار کے بعد حضرت والا دامت برکاتہم کے کمرۂ مبارک میں ہی مجلس ہوئی ، حضرت والا بوجہ ضعف بستر پر آرام فرما تھے۔ ممتاز صاحب نے حضرت والا دامت برکاتہم کے حکم پرملفوظات’’آفتابِ نسبت مع اللہ‘‘ سے پڑھ کر سنانا شروع کیا، درمیان درمیان میں حضرت والا دامت برکاتہم تشریح فرماتے رہے۔مجلس کے اختتام تک یہی سلسلہ رہا۔ آج کی مجلس کا دورانیہ ۴۸ منٹ تھا۔