Live Majlis

Live Majlis Only Audio

 Every Sunday Bayan Timings

Listen Live Broadcast on Sunday 2 :45 pm to 4pm(Pakistan Standard Time)

***************

 Click   to Listen 20 - 21 Sept 2025 Islahi Bayanat ( Hyd , Naushahro Feroz , Sukkhur )( Allahwalo ki suhbat , Ashar , khoone tamanna, smartphone , akhlaq) )

*******************

 Click   to Listen 17 - 18 May LARKANA Islahi Safer Dard e Dil Bayanat ( Taqwa , Akhlaq , Nazer ki Hifazat , Ashar , Ulama, Talaba ,Madrasa, Gaza Dua ,Pakistan sy Islam Phail Raha ,Qader Karain) )

***************

Audios (All Bayanat)

February 10, 2026

1.2.26( Itwar Majlis ) Huzoor SalAllaho alaihiwasallam ki muhbbat, Chooton sy dua karwana,Tooba Pakki karna,Jamat main Susti Sy AAQA naraaz ,Gaali Daina Gunah Kabeera

پکّی توبہ کرنا، جماعت میں سستی سے آقاﷺ کا دل مت دکھاؤ، گالی دینا کبیرہ گناہ

( ,مجلس برمکان اعجاز صاحب,کراچی، )



Download

 

(تفصیل اس بیان کی ہر منٹ پر.)
0:20) ایک صحابی کا واقعہ۔
2:07)اصل قیمت دل سے لگتی ہے۔چہرہ کیسا بھی ہو۔دل اچھا ہونا چاہیئے۔دل میں اللہ کی محبت ہو بغض و کینہ نہ ہو۔
2:37) آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے ہنسنا ثابت ہے۔ایک مرتبہ سرور عالم صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہنس پڑے۔تو حضرات شیخین حضرت ابوبکر صدیق حضرت عمر فاروق رضی اللّہ عنہما نے فوراً دعا دی۔
3:00) نبی نے اپنے امتی سے خود دعا کے لیے بھی کہا اس لیے بڑوں کو بھی اپنے بیٹوں سے شاگردوں سے دوستوں سے دعاؤں کے لیے کہنا چاہیۓ۔
4:34) حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ۔
7:12) اللّہ تعالیٰ نے تقویٰ والی زندگی پر وعدہ فرمایا ہے۔جو تقویٰ والی زندگی اختیار کرتا ہے۔متقی رہتا ہے گناہ سے بچتا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کو بالطف زندگی عطا فرماتے ہیں۔
8:16) تقویٰ کے معنی ہیں اللہ کی رضا کے اعمال کو اختیار کرنا۔اور اللّہ تعالٰی کی ناراضگی سے بچنا۔
9:07) ہمارے شیخ بھی 3 فروری کو عمرے کی حاضری کے لیے گۓ اور دادا شیخ بھی بنگلادیش والے جا رہے اور کافی دوست جا رہے ہیں۔
9:50)اہل اللہ کی خوب صحبت اٹھالو پھر دیکھو کعبہ شریف کا مزہ۔
11:17) خوش و خرم زندگی گزاریں۔خطاؤں کو معاف کرنا سیکھیں۔
12:53) جو ناکام ہوتا رہے عمر بھر بھی۔
 بہرحال کوشش تو عاشق نہ چھوڑے
 یہ رشتہ محبت کا قائم ہی رکھے۔
 جو سو بار ٹوٹے تو سو بار جوڑے۔
جس سے سو دفعہ خطا ہو جاۓ۔لیکن وہ ہر بار توبہ کر لے۔اللہ سے رشتہ جوڑ لے تو انشاءاللہ یہ شخص ولی اللّٰہ بنے گا۔
15:35) شیخ کی اولاد کا اکرام!!!
16:50) حسد کا علاج!!!
23:37) کھانے میں نمک تیز پر معافی کی وجہ سے مغفرت۔
24:25) حکیم الامت تھانوی رح فرماتے ہیں کہ تصوف کی روح یہ ہے کہ کسی مسلمان کو کسی مسلمان سے تکلیف نہ پہنچے۔
25:15) حضرت شاہ عبد الغنی پھولپوری رح کا واقعہ۔
27:33) اگر اللّہ کے بندوں اور بندیوں کو تکلیف نہیں دوگے اور اچھے اخلاق سے پیش آؤ گے تو انشاءاللہ تہجد کے نور سے زیادہ نور پیدا ہوگا۔
28:03) جن کے زمہ روزے اس کو رکھ لیں اچھا موقع۔
29:40) مولانا شاہ محمد احمد صاحب کا شعر ہے۔
رحمت کا ابر بن کر جہاں بھر پہ چھایۓ۔
عالم یہ جل رہا ہے برس کے بجھائیے۔
30:40) مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں ۔
32:12) فرمایا تصوف کا یہی حاصل ہے تمہاری ذات سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے۔
32:40) اللّہ ہی کی یاد سے دلوں کو چین ملے گا۔
34:54) اللّہ والوں کا دل غم پروف ہوتا ہے۔
زندگی پر کیف پائی گرچہ دل پر غم رہا۔
ان کے غم کے فیض سے میں غم میں بھی بے غم رہا۔
تیرے غم کی جو مجھ کو دولت ملے۔
غم دوجہاں سے فراغت ملے۔
35:42) نماز سے متعلق اہم درد بھری نصیحت۔
43:30) تکبیر اولیٰ کا اہتمام!!!
47:40) تین شخص پر اللّہ تعالیٰ لعنت بھیجتے ہیں۔
1) اس امام پر جس کے نمازی اس سے کسی معقول وجہ سے ناراض ہوں،اور وہ امامت کرے۔
2) اس عورت پر جس سے اس کا خاوند ناراض ہو۔
3) اس شخص پر جو اذان کی آواز سنے اور جماعت میں شریک نہ ہو۔
47:55) خواتین شوہر کو راضی کریں۔اپنی فائل درست کریں۔
48:25) گالی سے متعلق خاص تنبیہ بہت درد سے۔(تحفۂ خواتین سے). 
55:25) شب براءت گزارنے سے متعلق نصیحت۔
57:14) شب براءت کے خرافات سے بچیں۔
59:10) رمضان کی تیاری،قدر کریں۔
59:54) دعا!!!
1:00:35) رمضان کی خریداری پہلے سے کر لیں۔

January 28, 2026

25.1.26 Buhut Khaas Bayan farmaya (Shiekh say Wafadaari ,SADA BARAEY PURANAY MUREEDEEN)

شیخ سے وفا داری، صدا برائے پرانے مریدین(درد بھرا بیان خود فرمایا)

( ,مجلس برمکان تنویر صاحب,کراچی، )



Download

 


(تفصیل اس بیان کی ہر منٹ پر.)
(1 منٹ سے 6:30 منٹ)۔ذکر اشعار۔وفا حضرت والا شاہ فیروز میمن صاحب دامت برکاتہم کا حضرت والا رحمۃ اللّٰہ کے 4 پوتوں کا غرفہ تشریف لانا پرانے مرید گھر میں جھگڑا کر رہے۔نماز قضاء کر رہے۔شیخ سے کیا سیکھا ساتھ رہنے والے کے اخلاق ایسے ہوتے ہیں۔بدلہ مت لینا رات 2 بجے غرفہ میں حضرت والا رح کی برکات کی زیارت۔اپنے شیخ کی قدر وفاداری شیخ سے کر کے دکھاؤ۔جذبات میں مت آؤ معاف کردو۔تمہارے تقویٰ میں کمی ہے جب ہی بیوی بچے نافرمان۔
18:00) شاہ عبد المتین صاحب کی گلی کا کتا وفادار۔
گھر والوں کو وقت دینا۔19:20) لڑائی جھگڑا برکات ختم۔گالی کی اصلاح کیوں نہیں کروائ۔آسمان ہل گیا ہے موبائل توڑدیا۔شیخ کو مت بتانا۔
21:30) بیوی کی خطا معاف کرو۔اس کی اچھائیاں نظر نہیں آتی؟
22:30) بغیر آپریشن کے علاج۔شکرانے کے آنسو۔
24:35) دل اللّہ والوں کو دینا ہے۔سکون نہیں مل رہا تو نیٹ پر تصویر دیکھتے۔
26:10) تنہائی کو نورانی بناؤ۔آنکھ خراب تو دل خراب ہو گیا۔غصے والے کو شیخ یاد نہیں آتا۔رشتے سے پہلے خوب تحقیق کرلو۔
29:10) شیخ نے رشتہ کروایا اس کی لاج نبھاؤ۔طلاق مت دو۔ایک بات کی وجہ سے طلاق دے دوگے اتنی زندگی گزارنے کے بعد۔
30:30) غرفہ کیوں نہیں آتے۔خواتین مرکز کیوں نہیں آتیں؟مرکز میں بدگمانی نہیں کرو۔31:21) شوہر سے زبان مت چلاؤ۔تھپڑ اس لیے پڑا کے تم زبان کنٹرول نہیں کرتی
33:20) نیک عورت نعمت ہے زبان کی تیز ہے۔برداشت کرلو۔وجہ مرد ہے۔جائز خواہش پوری نہیں کرتے۔
34:50) ہاتھ زبان کو کنٹرول کرو۔زبان بھی خراب ہاتھ بھی۔کامل مسلمان نہیں۔
35:50) اللّہ کی عظمت ہونی چاہیئے.میرے لیے میرا شیخ سے مجھے فائدہ ہوگا.
36:42) شیخ کے گہرے سائے میں رہنے کی ضرورت ہے.
36:55) رات+12:30۔قاری حنیف جالندھری صاحب کی بات حضرت شاہ فیروز میمن صاحب دامت برکاتہم سے۔
38:25) گل پلازہ کا سانحہ۔انتظامی امور ٹھیک ہوں۔دل دکھی۔
39:20) حضرت فیروز میمن صاحب کا اپنے شیخ سے حسن ظن۔
39:55) بے وفا سے دین کا کام نہیں لیا جاتا۔
40:28) شیخ چینج کرنا آسان نہیں۔جب بنا لیا تو نبھاؤ۔
41:30) مخلوق کو ستانا۔بیوی کو ستانا گناہ ہے۔بڑھاپے تک اپنائیت دو۔انسانیت سکھائی ہے۔
42:30) پورے خاندان کو لے کر چلنا ہے۔
43:16) جو بار بار ہار رہے ہوں وہ مایوس نہ ہوں۔کھل کے خط لکھ دے۔
44:35) موت تک نفس سے لڑتے رہے۔پرانہ پھسل جاۓ مشورہ کرے۔
46:25) اچھا گمان شیخ سے رکھے۔
47:17) آخر میں معاملہ کامیاب ہونے کا نسخہ۔تہجد قبول نہیں واقعہ۔
49:59) آپریشن نہیں ہونے پر شکرانے کے آنسو صدقہ کرنا۔شیخ کے ذریعے صدقہ دینا۔
54:22) حضرت یوسف علیہ السلام کی معافی کا واقعہ۔اس سے خاندان والوں کو معاف کرنے کا سبق لینا۔اللّٰہ سے بھی معافی دلوادیجۓ
1:02:18) نفس کو کر دے تو فنا۔نفس میں اکڑفون مٹاؤ۔آپ جیسا اللّہ ہمیں کہاں ملے گا۔ہمت بھی کرو۔رونے کے ساتھ۔
1:05:43) نافرمانی میں پریشانی آتی ہے۔
1:06:27) بدنظری کر لیتے ہو۔میری نظر پر اللّہ کی نظر ہے۔بے شمار آنکھوں سے دیکھ رہا ہے۔کرکٹ میچ مت دیکھو۔ہمیں عذاب نہ دیجۓ
1:09:16) گردے کے درد کے وقت کے وقت کوئ گناہ یاد رہتا ہے؟
1:11:03) بیلنس نکال لو گنہگار توبہ والی زندگی کا۔
1:11:12) درد بھری دعا سچی توبہ کی۔ 15 شعبان نصیب فرمادے۔رمضان شریف کی تیاری۔رمضان تک پہنچا دیجئے۔توبہ۔جماعت کی نماز۔صحبت میں وقت نکال ر جانا

January 22, 2026

18.1.26 (11mint) Ashiqana La ilaha aur Allah Allah ka zikr

(11mint) Ashiqana La ilaha aur Allah Allah ka zikr

( ,مجلس برمکان حافظ ڈاکٹر یاسین صاحب,کراچی، )



Download

 


18.1.26 (37mint ) Huquq e Shiekh , Buhut Aham

حقوقِ شیخ، بہت اہم

( ,مجلس برمکان حافظ ڈاکٹر یاسین صاحب,کراچی، )



Download

 


18.1.26 (10min clip ) Ahsaas -e- nadamat Ho kay hum kia kar rahay hain ,Zulum na karain ,jis ko sataya hy us say maafi mangain, (Tooba-Akhlaq)

احساسِ ندامت ہو،کہ ہم کیا کر رہے ہیں، ظلم نہ کریں ، جس کو ستایا ہے اس سے معافی مانگیں ,۱۰منٹ کلپ

( ,مجلس برمکان حافظ ڈاکٹر یاسین صاحب,کراچی، )



Download

 


December 30, 2025

14.12.25 (37mint) Itwar Majlis -- Dunia Main Any Ka Maqsad , Taqwa Kia Hy , Taqwa Ky Faiday ,Taqwa Ka Tareeqa

دنیا میں آنے کا مقصد، تقویٰ کیا ہے،تقویٰ کے فائدے،تقویٰ کا طریقہ

( ,مجلس برمکان تنویر صاحب,کراچی، )



Download