حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم مجلس میں حضرت شیخ دامت برکا تہم
-( حضرت میر صاحب دامت برکاتہم کے مدح شیخ کے اشعار سنائے)
مجلس۱۸ فروری ۲۰۱۵ء:
اہل اللہ کی صحبت میں کتنا رہنا چاہئے ؟
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں
مجلس کے آغاز میں سلیم نور صاحب نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کےاشعارِ عارفانہ پیش کیے۔ بعد ازیں کمال صاحب نے حضرت مرشدی سید عشرت جمیل میر صاحب دامت برکاتہم کے اشعار پیش کئے۔ اشعار کے اختتام پر حضرت والا دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے، سلام فرمایا اور حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کا نیا وعظ، مواعظ اختر نمبر ۴۳ بعنوان’’ صاحبِ نسبت علماء کی خوشبو‘‘ مجلس میں پڑھ کر سنایا، درمیان درمیان میں ملفوظات سے بھی نوازا۔ آج کی مجلس کا دورانیہ تقریباً ۵۵ منٹ رہا۔مجلس کے بعد نیا وعظ تقسیم بھی کیا گیا۔