Audios (All Bayanat)

Showing posts with label gaali daina. Show all posts
Showing posts with label gaali daina. Show all posts

February 10, 2026

1.2.26( Itwar Majlis ) Huzoor SalAllaho alaihiwasallam ki muhbbat, Chooton sy dua karwana,Tooba Pakki karna,Jamat main Susti Sy AAQA naraaz ,Gaali Daina Gunah Kabeera

پکّی توبہ کرنا، جماعت میں سستی سے آقاﷺ کا دل مت دکھاؤ، گالی دینا کبیرہ گناہ

( ,مجلس برمکان اعجاز صاحب,کراچی، )



Download

 

(تفصیل اس بیان کی ہر منٹ پر.)
0:20) ایک صحابی کا واقعہ۔
2:07)اصل قیمت دل سے لگتی ہے۔چہرہ کیسا بھی ہو۔دل اچھا ہونا چاہیئے۔دل میں اللہ کی محبت ہو بغض و کینہ نہ ہو۔
2:37) آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے ہنسنا ثابت ہے۔ایک مرتبہ سرور عالم صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہنس پڑے۔تو حضرات شیخین حضرت ابوبکر صدیق حضرت عمر فاروق رضی اللّہ عنہما نے فوراً دعا دی۔
3:00) نبی نے اپنے امتی سے خود دعا کے لیے بھی کہا اس لیے بڑوں کو بھی اپنے بیٹوں سے شاگردوں سے دوستوں سے دعاؤں کے لیے کہنا چاہیۓ۔
4:34) حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ۔
7:12) اللّہ تعالیٰ نے تقویٰ والی زندگی پر وعدہ فرمایا ہے۔جو تقویٰ والی زندگی اختیار کرتا ہے۔متقی رہتا ہے گناہ سے بچتا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کو بالطف زندگی عطا فرماتے ہیں۔
8:16) تقویٰ کے معنی ہیں اللہ کی رضا کے اعمال کو اختیار کرنا۔اور اللّہ تعالٰی کی ناراضگی سے بچنا۔
9:07) ہمارے شیخ بھی 3 فروری کو عمرے کی حاضری کے لیے گۓ اور دادا شیخ بھی بنگلادیش والے جا رہے اور کافی دوست جا رہے ہیں۔
9:50)اہل اللہ کی خوب صحبت اٹھالو پھر دیکھو کعبہ شریف کا مزہ۔
11:17) خوش و خرم زندگی گزاریں۔خطاؤں کو معاف کرنا سیکھیں۔
12:53) جو ناکام ہوتا رہے عمر بھر بھی۔
 بہرحال کوشش تو عاشق نہ چھوڑے
 یہ رشتہ محبت کا قائم ہی رکھے۔
 جو سو بار ٹوٹے تو سو بار جوڑے۔
جس سے سو دفعہ خطا ہو جاۓ۔لیکن وہ ہر بار توبہ کر لے۔اللہ سے رشتہ جوڑ لے تو انشاءاللہ یہ شخص ولی اللّٰہ بنے گا۔
15:35) شیخ کی اولاد کا اکرام!!!
16:50) حسد کا علاج!!!
23:37) کھانے میں نمک تیز پر معافی کی وجہ سے مغفرت۔
24:25) حکیم الامت تھانوی رح فرماتے ہیں کہ تصوف کی روح یہ ہے کہ کسی مسلمان کو کسی مسلمان سے تکلیف نہ پہنچے۔
25:15) حضرت شاہ عبد الغنی پھولپوری رح کا واقعہ۔
27:33) اگر اللّہ کے بندوں اور بندیوں کو تکلیف نہیں دوگے اور اچھے اخلاق سے پیش آؤ گے تو انشاءاللہ تہجد کے نور سے زیادہ نور پیدا ہوگا۔
28:03) جن کے زمہ روزے اس کو رکھ لیں اچھا موقع۔
29:40) مولانا شاہ محمد احمد صاحب کا شعر ہے۔
رحمت کا ابر بن کر جہاں بھر پہ چھایۓ۔
عالم یہ جل رہا ہے برس کے بجھائیے۔
30:40) مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں ۔
32:12) فرمایا تصوف کا یہی حاصل ہے تمہاری ذات سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے۔
32:40) اللّہ ہی کی یاد سے دلوں کو چین ملے گا۔
34:54) اللّہ والوں کا دل غم پروف ہوتا ہے۔
زندگی پر کیف پائی گرچہ دل پر غم رہا۔
ان کے غم کے فیض سے میں غم میں بھی بے غم رہا۔
تیرے غم کی جو مجھ کو دولت ملے۔
غم دوجہاں سے فراغت ملے۔
35:42) نماز سے متعلق اہم درد بھری نصیحت۔
43:30) تکبیر اولیٰ کا اہتمام!!!
47:40) تین شخص پر اللّہ تعالیٰ لعنت بھیجتے ہیں۔
1) اس امام پر جس کے نمازی اس سے کسی معقول وجہ سے ناراض ہوں،اور وہ امامت کرے۔
2) اس عورت پر جس سے اس کا خاوند ناراض ہو۔
3) اس شخص پر جو اذان کی آواز سنے اور جماعت میں شریک نہ ہو۔
47:55) خواتین شوہر کو راضی کریں۔اپنی فائل درست کریں۔
48:25) گالی سے متعلق خاص تنبیہ بہت درد سے۔(تحفۂ خواتین سے). 
55:25) شب براءت گزارنے سے متعلق نصیحت۔
57:14) شب براءت کے خرافات سے بچیں۔
59:10) رمضان کی تیاری،قدر کریں۔
59:54) دعا!!!
1:00:35) رمضان کی خریداری پہلے سے کر لیں۔

April 30, 2025

20.4.25 Hyderabad Madni Masjid Markazi Bayan ( Allahwalon ki suhbat, Saber per Sawab, Shuker Karna,maashi baoycott karna,dua mangnay ka ahtimam karain, iman main taraqqi ,aulad ko piyaar ,Barsi karna bidaat hay, Gaali mat do Masjid Madrsat main bhi mat do, Allah ki Bandi Chahray ka Parda karo,bachun ki gher main tarbiyat karo,Bayanat sunain ka ahtimam)

اللہ والوں کی صحبت،صبرپر ثواب،شکر،معاشی بائیکاٹ،دعا کا اہتمام،اولاد کو پیار،برسی کرنا بدعت، مسجد مدرسہ میں گالی مت دو،اللہ کی بندی چہرہ کا پردہ کرو،بچوں کی گھر میں تربیّت و دعا،بیانات سنیں

( - بعد نماز ظہر * مدنی مسجد لطیف اباد نمبر پانچ شرعی پردے سے مدرسہ بنات میں٦۰ خواتین بھی ۔ حیدرآباد، )



Download

 


August 25, 2022

25.8.22 Zikr, Astaghfaar kay faiday , Chughli Zaban kay Gunah ka bayan, Fajer Mukhtasar Majlis

ذکر ، استغفار کے فائدے، چغلی زبان کے گناہ کا بیان ،

( ,فجر مختصر مجلس برمکان تنویر صاحب,کراچی، )

Download